• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سلمان کے مطابق سلیم خان نے کبھی اُن کی اسکرپٹ پر بھروسہ نہیں کیا

Updated: December 19, 2019, 9:46 PM IST

ممبئی(ایجنسی): دبنگ خان سلمان کا کہنا ہے کہ اُن کے والد سلیم خان نے کبھی اُن کی اسکرپٹ پر اعتماد نہیں کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم ’دبنگ۔۳‘ کی ٹیم کے ہمراہ گزشتہ دنوں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی تھی جس میں انہوں نے اِس بات کا انکشاف کیا کہ اُن کے والد اسکرپٹ رائٹر سلیم خان نے کبھی سلمان کی اسکرپٹ پر اعتماد نہیں کیا ہے۔

سلمان خان اپنے والد سلیم خان کے ساتھ۔ تصویر: مڈڈے
سلمان خان اپنے والد سلیم خان کے ساتھ۔ تصویر: مڈڈے

ممبئی(ایجنسی): دبنگ خان سلمان کا کہنا ہے کہ اُن کے والد سلیم خان نے کبھی اُن کی اسکرپٹ پر اعتماد نہیں کیا ہے۔
 ذرائع کے مطابق سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم ’دبنگ۔۳‘ کی ٹیم کے ہمراہ گزشتہ دنوں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی تھی جس میں انہوں نے اِس بات کا انکشاف کیا کہ اُن کے والد اسکرپٹ رائٹر سلیم خان نے کبھی سلمان خان کی اسکرپٹ پر اعتماد نہیں کیا ہے۔
 گفتگو کے دوران پروگرام کے میزبان نے سلمان خان سے سوال کیا کہ ’’کیا آپ اپنی فلم کی اسکرپٹ کو حتمی شکل دینے سے پہلے اپنے والد سلیم خان صاحب کو دِکھاتے ہیں؟‘‘
 میزبان کے اِس سوال کے جواب میں سلمان خان نے کہا کہ ’’میں کبھی بھی اُن کو اپنی فلم کی پوری اسکرپٹ نہیں دِکھاتا کیونکہ اُن کو میری اسکرپٹ پر بھروسہ نہیں ہوتا اور وہ کہتے ہیں کہ یہ فلم تو فلاپ ہوجائے گی۔
 سلمان نے اپنی آنے والی فلم ’دبنگ۔۳‘ کی اسکرپٹ کے تعلق سے بتایا کہ اُنہوں نے اِس فلم کی اسکرپٹ اپنے والد صاحب کو سُنائی تھی لیکن صرف آدھی اسکرپٹ ہی بیان کی تھی اور اُن کے والد کو آدھی اسکرپٹ سُن کر ہی کہانی پسند آگئی تھی۔
 واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’دبنگ۔تھری‘ ۲۰؍ دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK